ETV Bharat / state

تلنگانہ کے دو وزرا کی جیبوں پر چور نے ہاتھ صاف کیا - تلنگانہ ای ٹی وی بھارت خبر

تلنگانہ کے وزرا کے دورہ یادادری بھونگیرضلع کے موقع پر ان کی جیب کترلی گئی۔اس واقعہ میں جیب سے تقریبا ایک لاکھ روپئے کی رقم نکال لی گئی۔

تلنگانہ
تلنگانہ
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 2:14 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 12:11 PM IST

تلنگانہ کے وزرا کے دورہ یادادری بھونگیر ضلع کے موقع پر ان کی جیبیں کتر لی گئی۔ اس واقعہ میں تقریباً ایک لاکھ روپے کی رقم نکال لی گئی۔

یادادری بھونگیر ضلع کے موتور علاقہ کے دو وزرا وزیر جگدیش ریڈی اور نرنجن ریڈی نے گذشتہ روز دورہ کیا۔ اس موقع پر نئے زرعی مارکیٹ صدر نشین کی حلف برداری کی تقریب میں ان وزرا نے شرکت کی۔ اس کے پیش نظر وزرا کا مقامی لیڈروں نے شاندار استقبال کیا۔

اسی دوران ایک شخص نے ان وزرا کے جیب سے تقریباً ایک لاکھ روپے کی رقم اڑالی۔ ان وزرا کے دورہ کے موقع پر بھاری پولیس بندوبست کے دوران یہ واردات پیش آئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وہاں پہلے ہی سے موجود میڈیا کے کیمرہ میں قید ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس چور نے وزرا کی جیبوں سے آسانی کے ساتھ رقم اڑالی۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں سولار بجلی کی قیمتوں میں کمی:وزیر جگدیش ریڈی

پروگرام کے اختتام کے بعد وزرا نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کرتے ہوئے اس چور کی تلاش کا کام شروع کر دیا جس نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی ہی آسانی اورمہارت کے ساتھ یہ رقم اڑالی۔

یواین آئی

Last Updated : Aug 30, 2021, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.