ETV Bharat / state

CM KCR Will Not Receive PM: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ، وزیراعظم کی حیدرآباد آمد پر استقبال نہیں کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی 26 مئی کو حیدرآباد کے گچی باؤلی میں انڈین اسکول آف بزنس کی 20ویں سالانہ گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہیں وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نہ ہی تقریب میں شرکت کریں گے اور نہ ہی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ KCR to avoid meeting PM Modi again

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ حیدرآباد آمد پر وزیراعظم کا استقبال نہیں کریں گے

author img

By

Published : May 25, 2022, 11:46 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر، حیدرآباد آمد پر وزیراعظم نریندر مودی کا حیدرآباد میں استقبال نہیں کریں گے اور آئی ایس بی ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ کے سی آر اسی روز بنگلور روانہ ہوں گے تاہم آئی ایس بی پروگرام میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے وزیر شریک ہوں گے۔ PM Modi visiting Hyderabad on Thursday; CM KCR to be in Bengaluru

آئی ایس بی کے ڈین پروفیسر مدن پیلوٹلا نے کہا کہ وزیراعظم مودی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ وزیراعظم، آئی ایس بی کی 20ویں سالانہ تقریبات میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم 26 مئی کو 2022 کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کلاس کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے اور آئی ایس بی کے حیدرآباد اور موہالی کیمپس کے طلباء سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم اس دوران ایک پودا بھی لگائیں گے، ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کریں گے اور آئی ایس بی مائی اسٹیمپ اور خصوصی کور بھی جاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ مودی اعلیٰ تعلیمی اسکالرز کو میڈل بھی دیں گے۔ دریں اثناء آئی ایس بی کی ریلیز نے کہا کہ فائنانشیل ٹائمز ایگزیکٹیو ایجوکیشن کسٹم پروگرامز رینکنگ میں آج جاری کی گئی آئی ایس بی ایگزیکٹو ایجوکیشن کو ہندوستان میں پہلے اور عالمی سطح پر 38ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.