ETV Bharat / state

لاپتہ کورونا مریض کی لاش گاندھی ہسپتال میں پائی گئی - منگل ہاٹ پولیس

حیدرآباد میں لاپتہ کورونا مریض کی لاش گاندھی ہسپتال کے مردہ خانہ میں پائی گئی جہاں اس کوویڈ متاثرین کا علاج کیا جاتا ہے۔

Missing COVID-19 suspect patient's body found in Hyderabad hospital's mortuary
لاپتہ کورونا مریض کی لاش گاندھی ہسپتال میں پائی گئی
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 5:25 PM IST

منگل ہاٹ پولیس نے بتایا کہ 6 جون کو 39 سالہ نریندرسنگھ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جسے 31 مئی کو سانس لینے میں تکلیف اور بخار کی شکایت کے بعد گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

سرکل انسپکٹر رنویر ریڈی نے بتایا کہ لاپتہ ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔ نریندر سنگھ کا گاندھی ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل عثمانیہ اور کنگ کوٹھی ہسپتالوں میں علاج کیا گیا تھا۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ نریندر سنگھ کا 31 مئی کی رات انتقال ہوگیا اور اس کی لاش کی نشاندہی 65 سالہ نامعلوم شخص کے طور پر کی گئی جبکہ او پی شیٹ میں اس کا نام نریندر سنگھ پایا گیا۔ کچھ دن بعد پولیس نے نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت نریندر سنگھ کے طور پر کی اور اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔ بعدازاں 19 جون کو ارکان خان نے بھی نریندر سنگھ کی لاش کی شناخت کرلی

رنویر ریڈی نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد 20 جون کو رویندر سنگھ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی اور گمشدگی کی شکایت پر درج مقدمہ کو مشکوک موت میں تبدیل کردیا گیا اور اس کیس میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

رویندر سنگھ کے ارکان خاندان نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں داخلہ سے قبل وہ صحتمند تھا اور اگر علاج بہتر انداز میں کیا جاتا تو آج رویندر زندہ ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.