کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کےلیے بجٹ میں خاطرخواہ رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کے سی آر کی قیادت میں بہت جلد حیدرآباد عالمی شہر میں تبدیل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر فینانس ہریش راؤ نے کل بجٹ پیش کرتے ہوئے حیدرآباد کی مجموعی ترقی کےلیے 10 ہزار کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی ہے جس سے موسی ندی کی صفائی اور اس کو خوبصورت بنانے سے متعلق پراجکٹز کے علاوہ شہر حیدرآباد کی ترقی کےلیے مختلف پراجکٹز کا اعلان کیا گیا ہے۔
بجٹ میں حیدرآباد کی ترقی کےلیے جو فنڈس مختص کئے گئے ہیں اس سے شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں کی ترقی کےلیے کافی سودمند ثابت ہوں گے۔
عوام کی جانب سے بھی شہر حیدرآباد کی ترقی کےلیے بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔