ETV Bharat / state

KTR gives strong counter to Raja Singh: راجہ سنگھ کے متنازعہ ویڈیو پر کے ٹی آر کا شدید ردعمل

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 2:24 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے متنازعہ بیان پر بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر شدید نکتہ چینی کی۔ T Raja Singh's 'vote for BJP or face bulldozer' comment earns him KTR's ire

راجہ سنگھ کے متنازعہ ویڈیو پر کے ٹی آر کا شدید ردعمل

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم تارک راما راو جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے اس خصوص میں راجہ سنگھ کے اس متنازعہ ویڈیو کو ٹی آر ایس کے کرشنا نامی کارکن کی جانب سے کئے گئے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ Minister KTR gives strong counter to BJP MLA Raja Singh

اس49 سکنڈ کے ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے میں راجہ سنگھ نے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی نے جے سی بی / بُلڈوزر منگوالئے ہیں۔یہ بلڈورزس اترپردیش کی سمت نکل چکے ہیں، جن افراد نے یوگی کی حمایت نہیں کی،انتخابات کے بعد ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

انہوں نے ویڈیو کے آخر میں کہا تھا”پتہ ہے نہ کہ جے سی بی اور بلڈوزر کس استعمال میں آتے ہیں؟ وہ اترپردیش کے ان غداروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ یوگی دوبارہ وزیراعلی نہ بنے، اگر اترپردیش میں رہنا ہے تو یوگی کہنا ہوگا، ورنہ اترپردیش چھوڑ کربھاگنا ہوگا“۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ سنگھ کے نعروں کی چینی سفارت خانہ نے مذمت کی

تارک راما راو نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا”جب آپ سوچتے ہیں کہ اس سے نیچے یہ لوگ نہیں گرسکتے تو تب ہی نیا مسخرہ سامنے آجاتا ہے۔بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر مکانات کو منہدم کردیاجائے گا۔یہ بیان تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر کا ہے“۔ راجہ سنگھ ریاستی اسمبلی میں حلقہ گوشہ محل کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.