ETV Bharat / state

کے ٹی آر نے گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن کی ستائش کی - Greater Warangal Smart City Corporation Limited

تلنگانہ کے ریاستی وزیر تارک راما راو نے صحت مند طرز زندگی کے فروغ اور کم آلودگی کے لئے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خوب صورت سائیکلنگ لینس تیار کرنے پر کارپوریشن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تلنگانہ کے ریاستی وزیر  تارک راما راو
تلنگانہ کے ریاستی وزیر تارک راما راو
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:02 PM IST

اس سلسلہ میں وزیرموصوف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں دیگر شہروں بشمول حیدرآباد میں اسی طرح کے لینس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی ٹوئیٹ کیا۔ اس ایک منٹ 11سکنڈ کے ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ گریٹرورنگل اسمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹیڈ (جی ڈبلیوایس سی سی ایل) کا یہ انوکھا قدم ہے۔

جس نے تجرباتی پروجیکٹ کے طورپر چار کیلو میٹر کے سائیکل ٹریکس بنائے ہیں۔

یہ ٹریکس دو طرف سے دو کیلومیٹر تک چوڑے ہیں۔ان کی تعمیر پر دو کروڑ روپئے کا صرفہ عائد ہوا ہے۔

تمام عمر، جنس اور سماجی معاشی گروپس کے افراد کے لئے سائکلنگ کو فروغ دیاجارہا ہے۔

اس قدم کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن پیداکرنا،طرز زندگی کیلئے سائکلنگ کو اختیار کرنا،سینی ٹیشن ورکرس کے لئے بہتر ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کی فراہمی شامل ہے۔

کارپوریشن نے سینی ٹری جوانوں میں 100سائکلیں مفت تقسیم کیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.