ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں مزدوروں کا ہنگامہ - l and t workers

ایل اینڈ ٹی کے ملازمین نے اس حملہ کی شکایت سنگاریڈی پولیس سے کی۔ پولیس صورتحال پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی تاہم ضروری غذائی اشیا نہ ملنے سے پریشان حال مزدوروں نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں مزدوروں کا ہنگامہ

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:07 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی ٹی، حیدرآباد) میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ایچ آر ملازمین پر حملہ کر دیا۔

یہ کمپنی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تعمیراتی کام انجام دیتی ہے۔ کمپنی، ان مزدوروں کو اجرتوں کی فراہمی میں کافی تاخیر کر رہی تھی۔

ایل اینڈ ٹی کے ملازمین نے اس حملہ کی شکایت سنگاریڈی پولیس سے کی۔ پولیس صورتحال پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی تاہم ضروری غذائی اشیا نہ ملنے سے پریشان حال مزدوروں نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔

ان مزدوروں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ جس کے بعد پولیس اپنی سلامتی کے لئے وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی کیونکہ ان مزدوروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔

پولیس نے ہیڈ کوارٹرس کو اس بات کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس ملازمین کی بڑی تعداد بشمول ایس پی چندرشیکھر ریڈی، ڈی ایس پی سریدھر ریڈی وہاں پہنچے۔

جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد حالات کو قابو میں کیا۔

ان مزدوروں سے بات چیت کے بعد ایس پی نے کلکٹر کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ان کے چھ نمائندوں پر مشتمل وفد کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔

بعد ازاں کمپنی کے ذمہ داروں کے ساتھ ان مزدوروں کے نمائندوں نے بات چیت کی۔ یہ مزدور جن کا تعلق شمالی ہند سے ہے، لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.