آج بھی ای ٹی وی بھارت کو گورکھ پور کیلئے پیدل چلنے والا ایک گروپ نظر آیا، پوچھے جانے پر پتہ چلا کہ 25 افراد اپنے وطن کیلئے نکل پڑے ہیں، اب ان کا یہاں کوئی ٹھکانہ نہیں۔
نوجوانوں پر مشتمل اس گروپ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے وہ بے روزگار ہیں اور لاک ڈاؤن کے بعد سے کھانے اور راشن کو محتاج ہیں۔
انہیں کھانے فراہم کرنے کا تیقن تو دیا گیا لیکن راشن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھوکوں رہنے سے بہتر ہے کہ ہم وطن کیلئے نکل جائیں، جب انہیں تلنگانہ حکومت کی جانب سے آغاز کردہ ای پاس سسٹم کے متعلق پوچھا گیا تو بتایا کہ وہ ٹکنالوجی سے نا آشنا ہیں لیکن انہوں نے پولیس کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی پر ناکام رہے اور تنگ آکر پیدل اپنے وطن کی راہ لی۔
ان افراد نے کہا کہ اب وہ روزگار کیلئے دوبارہ تلنگانہ نہیں آنا چاہتے کیوں کہ اس عرصے میں انہیں کافی پریشان ہونا پڑا۔