ETV Bharat / state

میڈیکل شاپز، سات بجے تک ہی کھلے رہیں گے

حیدرآباد ویسٹ زون علاقے میں اگلے مہینہ کی15تاریخ تک میڈیکل شاپز شام 7 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔

میڈیکل شاپز، سات بجے تک ہی کھلے رہیں گے
میڈیکل شاپز، سات بجے تک ہی کھلے رہیں گے
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 7:23 PM IST

حیدرآباد ویسٹ زون میڈیکل شاپس اسوسی ایشن نے شام 7 بجے تک ہی میڈیکل شاپس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسوسی ایشن کے ذمہ داروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظراختیارکی جانے والی حکمت عملی پرغورکرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔

اگلے مہینہ کی 15 تک اس زون میں میڈیکل شاپس شام 7 بجے تیک ہی کھلی رہیں گی۔ واضح رہے کہ شہرکے کئی علاقوں میں تاجرین کی جانب سے از خود لاک ڈاون پرعمل کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد شہر میں کورونا کے کیسز میں پچھلے کچھ دنوں سے بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عوام میں ایک قسم کی تشویش پائی جارہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقے بیگم بازار،لاڈ بازار اور سکندرآباد کے علاقوں میں رضاکارانہ طور پر دوکانداروں نے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.