ETV Bharat / state

MBT Leader on Bogus Voters: امجد اللہ خان نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا - حیدرآباد میں تقریباً 15 لاکھ ووٹس فہرست رائے دہندگان سے خارج ہوسکتے ہیں

مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے کہا جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا حوالہ دیکر کہا اگر ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے جوڑا جاتا ہے تو حیدرآباد میں تقریباً 15 لاکھ ووٹس فہرست رائے دہندگان سے خارج ہوسکتے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال 5 لاکھ رائے دہندوں کے ایک سے زائد نام فہرست رائے دہندگان میں شمار ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ MBT Leader on Bogus Voters

ایم بی ٹی نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کےاعلان کا خیر مقدم کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 7:20 AM IST

مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تقریبا پچھلے 25 سالوں سے ملتوی تھا۔ انہوں نےکہا کہ مجلس بچاو تحریک بوگس ووٹرز کے خلاف پچھلے 25 سال سے تحریک چلارہی ہے اور ان بوگس ووٹرز کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔ حیدرآباد بالخصوص پرانے شہر میں لاکھوں بوگس ووٹرز ہیں اور مجلس بچاو تحریک کی انتخابات میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ بوگس ووٹرز ہی ہے۔ MBT Leader on Bogus Voters

ایم بی ٹی نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کےاعلان کا خیر مقدم کیا

انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں ایک ہی شخص کے پاس چار چار ووٹر آئی ڈی کارڈ ہیں ایک فیملی میں ایک شخص نہیں بلکہ پوری فیملی کے پاس چار چار ووٹر آئی ڈی کارڈز ہیں جو الیکشن میں کسی بھی پارٹی کی ناکامی کا سب سے بڑی وجہ بنتی ہے۔ امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ ہم نے اس کے خلاف تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے شکایت کی تاہم اس معاملے میں سنوائی نہ ہونے پر ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اس ضمن میں جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے جوڑا جاتا ہے تو شہر حیدرآباد میں تقریباً 15 لاکھ ووٹس فہرست رائے دہندگان سے خارج ہوسکتے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال 5 لاکھ رائے دہندوں کے ایک سے زائد نام فہرست رائے دہندگان میں شمار ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنٹرل الیکشن کمیشن نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک جامع ووٹر لسٹ مرتب کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے ۔ فہرست رائے دہندگان میں نئے ناموں کے اندراج کے علاوہ ایک سے زائد رہنے والے نام اور بوگس ناموں کے اخراج کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے بعد ملک بھر میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا عمل شروع ہورہا ہے ۔ اگر ریاست تلنگانہ میں یہ عمل شروع ہوتا ہے تو حیدرآباد کی فہرست رائے دہندگان سے 15 لاکھ ووٹوں کا اخراج یقینی ہے ۔ رائے دہندوں کیلئے ان کے ووٹوں کو آدھار سے مربوط کرنا لازمی ہے ۔ اس کے لئے فارم 6B کی خانہ پوری کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

آدھار نہ رکھنے والے پاسپورٹ نمبر ، ڈرائیونگ لائیسنس نمبر یا پیان کارڈ نمبرات سے لنک کریں ۔ ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کا اندراج کرانے والوں کو آدھار کارڈ نمبر لازمی ہے ۔ وہ لوگ جو پہلے سے ووٹر لسٹ میں شامل ہیں انہیں اپنے آدھار نمبر سے مربوط کرانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Aadhar Card Awareness Programme: اننت ناگ میں آدھار کارڈ کے تئیں بیداری پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.