ETV Bharat / state

Remarks on Prophet Muhammad: راجہ سنگھ کے متنازعہ بیان پر مایاوتی کا رد عمل - مایا وتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

سیاسی جماعتوں نے تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں کئے گئے متنازعہ تبصرے کی مذمت کی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس بیان پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ BJP MLA Raja Singh Arrested in Hyderabad Over Comments On Prophet Mohammed

مایاوتی
مایاوتی
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 2:08 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف کئے گئے متنازعہ ریمارکس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے راجہ سنگھ کے بیان کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی قیادت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے لیڈروں کو روکے رکھیں۔

مایاوتی
مایاوتی

BJP MLA Raja Singh Arrested in Hyderabad Over Comments On Prophet Mohammed

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی سے معطل کر دی گئی نوپور شرما کے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف متنازعہ ریمارکس پر ملک بھر میں گرم ماحول ابھی پوری طرح ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔ اسی دوران ایک اور بی جے پی بھی ایسا ہی تبصرہ کیا ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

مایاوتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ اگرچہ تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں بی جے کے رکن اسمبلی کو گرفتار کیا ہے۔ لیکن کیا یہ بی جے پی قیادت کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ اپنے لوگوں کو قابو میں رکھے اور ملک میں امن و سکون برقرار رکھے، اور بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ کو مجروح ہونے سے بچائے؟

مزید پڑھیں:BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet توہین رسالت معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

واضح رہے کہ تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ اکثر اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں، ایم ایل اے راجہ سنگھ ک اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ہندوتوا کے سخت حامی ہیں۔ اب انہوں نے ایک بار پھر پیغمبر اسلامﷺ پر تبصرہ کرکے سیاست کو ہوا دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.