ETV Bharat / state

First Muslim Female Neurosurgeon مریم عفیفہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون نیورو سرجن

خواب اسی وقت پورے ہوتے ہیں جب اس کے لیے سخت محنت کی جائے۔ آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہی ہوگی کہ 'کوشش کرنے والے کبھی نہیں ہارتے'۔ 27 سالہ مریم عفیفہ نے بھی ایک خواب دیکھا اور اس نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا یہ خواب سچ کر دکھایا۔ مریم عفیفہ اب ڈاکٹر بن چکی ہے۔ اب لوگ انہیں ڈاکٹر مریم عفیفہ کے نام سے جانتے ہیں۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر مریم عفیفہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون نیورو سرجن بن گئیں۔ Maryam Afifah first Muslim woman neurosurgeon

First Muslim Female Neurosurgeon
First Muslim Female Neurosurgeon
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:37 AM IST

حیدرآباد: آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مریم عفیفہ انصاری DR Maryam Afifa Ansari ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون نیورو سرجن ہیں۔ تاہم، وہ اس طرح اس مقام تک نہیں پہنچی۔ اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔ مریم کے مطابق اب ان کا خواب پورا ہو گیا ہے جب وہ سفید کوٹ پہن کر استیتھوسکوپ سے مریضوں کا معائنہ کریں گی۔ حیدرآباد کی اردو میڈیم طالبہ ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون نیورو سرجن بن گئی۔ ڈاکٹر مریم عفیفہ انصاری مسلم کمیونٹی کی پہلی خاتون نیورو سرجن ہیں۔ مریم عفیفہ انصاری کا خواب اس وقت حقیقت بن گیا جب اس نے 2020 میں آل انڈیا NEET امتحان میں 137واں رینک حاصل کیا۔ Maryam Afifah Indias first Muslim woman neurosurgeon

یہ بھی پڑھیں:

NEET میں 137واں مقام حاصل کیا

مریم عفیفہ نے اپنی تعلیم مالیگاؤں کے ایک اردو میڈیم اسکول سے حاصل کی۔ پچھلے سال یعنی 2020 میں، اس نے NEET امتحان میں 137واں رینک حاصل کیا تھا۔ انہوں نے حیدرآباد میں رہ کر اپنی دسویں جماعت کی تکمیل کی اور یہاں پر انہوں نے گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔ مریم اسکول کے زمانے سے ہی ایک ذہین طالبہ تھیں۔ عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اسی کالج سے جنرل سرجری میں ماسٹرز کیا۔

عفیفہ کی والدہ ہیں ایک ٹیچر

عفیفہ کی والدہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹیچر اور اکیلی ماں ہیں۔ اکیلی ماں ہونے کے باوجود اس نے اپنی بیٹی کی تعلیم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عفیفہ پڑھائی میں ٹاپر ہے، اس کے ساتھ وہ مصوری، خطاطی اور اسلامیات میں بھی آگے ہے۔ عفیفہ کے مطابق حالات جیسے بھی ہوں، لڑکیوں کو مضبوطی سے ان کا سامنا کرنا چاہیے اور کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ اگر لوگ یہ بھی کہیں کہ ’تم ایسا نہیں کر سکو گے‘ تو ایسی صورت میں آپ کو ان کو غلط ثابت کرنا چاہیے اور اپنا مقام حاصل کرنا چاہیے۔ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی وہ ہمیشہ سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں اور ہمیشہ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتی تھیں۔

مریم عفیفہ کی اسکولی تعلیم

مریم نے دسویں جماعت تک اردو میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم مالیگاؤں اور ہائی اسکول حیدرآباد میں مکمل کی۔ اس نے پرنسس درّ شہوار گرلز ہائی اسکول میں 10ویں کی تعلیم حاصل کی، جہاں اس نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ مریم نے عثمانیہ میڈیکل حیدرآباد Osmania Medical College سے جنرل سرجری میں ایم بی بی ایس اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے اپنے ایم بی بی ایس کورس کے دوران پانچ گولڈ میڈل حاصل کیے۔ مریم نے رائل کالج آف سرجنز، انگلینڈ سے MRCS مکمل کیا۔ اپنی مسلسل کامیابیوں سے بہتوں کو حیران کرنے والی مریم کہتی ہیں: ’’میری کامیابی اللہ کا تحفہ ہے اور اب ایک ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیشے کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.