ETV Bharat / state

حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 9 پہنچ گئی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے کے سبب ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کیمیکل کے ڈرمس میں آگ لگنے کے سبب یہ آگ شدید تر ہوگئی تھی۔ Several people were killed in a fire at Bazarghat in Hyderabad

حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 3:47 PM IST

حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد میں خوفناک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔ پیر کی صبح نامپلی کے بازار گھاٹ میں واقع چار منزلہ ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو خواتین سمیت نو افراد کی موت ہوگئی۔ مجموعی طور پر 12 افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے اور 9 ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ واقعہ کیمیکل کی بوتلیں پھٹنے سے پیش آیا۔ حکام کے مطابق آگ صبح 9.30 بجے کے قریب اس وقت لگی جب ایک عمارت کے سیلر میں واقع گیراج میں میکانک ایک کار کی مرمت کر رہا تھا جب ایک چنگاری بھڑک اٹھی اور کچھ کنٹینر میں رکھے ڈیزل میں آگ لگ گئی۔ جلد ہی آگ پھیل گئی اور گودام میں رکھے کچھ کیمیکل کے ڈرموں میں بھی آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑھا دھواں نکلا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire in Hyderabad حیدرآباد میں دو مقامات پر آتشزدگی

آگ بالائی منزلوں تک پھیل گئی اور مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث اندر موجود افراد باہر نہ آ سکے عمارت سے بڑے بڑے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔ حادثے میں گیراج میں موجود گاڑیاں جل گئیں۔ دوسری جانب اپارٹمنٹ میں موجود لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ آگ چاروں منزلوں تک پھیل گئی تھی۔ فائر فائٹرز انہیں بچانے کی کوشش کی ہے۔ اور کامیاب ہوئے۔ اپارٹمنٹ سے انہیں بحفاظت باہر لانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اب تک ڈی آر ایف اور فائر اسٹاف نے 15 لوگوں کو بچایا ہے۔ آبادی کے وسط میں ہونے والے حادثے کے باعث گرد و غبار کے گہرے دھویں سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ چونکہ آگ آس پاس کی عمارتوں تک پھیلنے کا خدشہ تھا، فائر ٹی سی پی ناگی ریڈی اسٹاف اور پولیس نے زخموں کو دواخانہ منتقل کیا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ نامپلی کا امیدوار محمد ماجد حسین نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مہلوکین کی لاشوں کا پوسٹ جلد از جلد مارٹم کرکے افراد خاندان کے حوالے کریں۔

ڈی سی پی سینٹرل وینکٹیشورلو نے کہا کہ دو خواتین سمیت 9 افراد دم گھٹنے سے مر گئے۔ مزید تین جن کی حالت تشویشناک تھی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے سیڑھیوں کی مدد سے بالائی منزلوں سے لوگوں کو بچایا۔ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے نصف درجن فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچا دیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ کچھ کارکنان کے پھنس جانے کے باعث انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ایسا لگتا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، تاہم بعد ازاں آگ پر جلد قابو پایا گیا۔ اس حادثہ میں جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کے نام 58 سالہ محمد اعظم، 50 سالہ ریحانہ سلطانہ، فیض سمینہ 26 سالہ، 35 سالہ فرحین، چھ سالہ تبو، 13 سالہ ترابہ، 66 سالہ محمد ذاکر حسین، 32 سالہ حسیب الرحمٰن اور 55 سالہ نکھت سلطانہ یہ ان کے نام ہیں جو اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.