نئی دہلی: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور صحافت کی تعلیم کے باوقار ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC)، نئی دہلی نے صحافت میں تحصیلِ علم، تعلیمی وسائل اور تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کے لیے یادداشت مفاہمت کی ہے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو اور پروفیسر سنجے دویویدی، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی نے آج یہاں میں منعقدہ تقریب میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ Manuu Collaboration With IIMC for Research
پروفیسر سید عین الحسن نے مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے کورسز کو ہم ایک دوسرے سے مل کر ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کا مشترکہ وینچر ہوسکتا ہے یعنی ایک ہی طالب دو اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک نہایت ہی بہترین تحقیق سر انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی پہل میں اردو یونیورسٹی مکمل تعاون کرے گی۔ Manuu Collaboration With IIMC for Research
پروفیسر سنجے دویویدی نے کہا کہ مانو کے ایک بڑا ادارہ ہے۔ ہمارے طلبہ جنہوں نے یہاں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کیا ہے وہ آگے چل کر مانو میں اپنا پی جی کورس کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار مانو نے کہا ، ”اردو صحافت کے فروغ کے سلسلے میں یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس سے کثیر تعداد میں مانو کے طلبہ استفادہ کریں گے۔“
اردو یونیورسٹی سے پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین، اسکول آف ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم ، محترمہ رینوکا کیم، ریجنل ڈائرکٹر، دہلی ریجنل سنٹر اور آئی آئی ایم سی، نئی دہلی سے پروفیسر پرمود کمار، صدر شعبہ اردو صحافت ، پروفیسر گووند سنگھ، ڈین اکیڈیمکس اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ Manuu Collaboration With IIMC for Research
یادداشت مفاہمت سے دونوں اداروں کو باہمی طور پر فائدہ ہوگا۔ علمی اور تحقیقی پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے دونوں جانب سے اساتذہ کی شناخت کرتے ہوئے انہیں مدعو کیا جائے گا اور تربیت و صلاحیت کے فروغ کے لیے اساتذہ کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
یہ مفاہمت تین سال تک کارکرد رہے گی۔ تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ، اسکالرس، طلبہ، غیر تدریسی عملہ کے علاوہ دستاویزات، سائنسی معلومات اور اشاعتوں کا تبادلہ بھی ایم او یو کا حصہ ہے۔ طلبہ کو انٹرنشپ کی سہولت، ریسرچ پراجیکٹس کا اہتمام، کانفرنس، سمینار، ورکشاپس، میٹنگس اور مطالعے کے پروگرامس بھی مشترکہ طور پر پیش کیے جائیں گے۔
یو این آئی۔