ETV Bharat / state

مانو فاصلاتی کورسز، رجسٹریشن کے شیڈیول پر نظر ثانی - Distance Education News

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مرکزی یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم میں رجسٹریشن یا ری رجسٹریشن کے شیڈیول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو)
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 11:20 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:20 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو) کے نظامت فاصلاتی تعلیم میں پہلے سے چل رہے کورسز (فالو آن کورسز) میں گریجویشن کے لیے سال دوم و سوم اور پی جی کے لیے سال دوم میں رجسٹریشن یا ری رجسٹریشن کے شیڈیول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر انچارج کے بموجب طلبہ متعلقہ سال میں اپنا رجسٹر یشن یا دوبارہ رجسٹریشن 29 اگست تا 30 ستمبر 2019 کے درمیان کرسکتے ہیں۔

طلبہ کے لیے رجسٹریشن فیس جس میں امتحان فیس بھی شامل ہے ادا کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں : 'اردو زبان کے فروغ کے لیے رسم الخط پر توجہ دینا ضروری'

اعظم ترین مدت کے بعد یو جی / پی جی کورسز میں دوبارہ رجسٹریشن کے لیے کورس کی متعلقہ فیس کے ساتھ دوبارہ رجسٹریشن فیس 1000 ادا کرنی ہوگی۔ جس میں امتحان فیس شامل ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو) کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 'بیک لاگ پرچوں کے لیے دوبارہ رجسٹریشن فیس 1000 روپئے اور پی جی کے لیے فی پرچہ 400 روپئے اور یو جی کے لیے فی پرچہ 300 روپئے رکھی گئی ہے۔

اسی دوران، مختلف فاصلاتی کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی توسیع شدہ آخری تاریخ 21 اگست ہے۔ دیرانہ فیس 1000 روپئے کے ساتھ اسے 28 اگست تک ادا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 'مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ایک مرکزی جامعہ ہے۔ جسے 1998ء میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعہ قومی سطح پر قائم کیا گیا تاکہ روایتی اور فاصلاتی طریقہ سے اردو میڈیم میں فنی اور تکنیکی تعلیم فراہم کی جائے اور اردو زبان کا فروغ اور اس کی ترویج ہوسکے۔'

'یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے تیزی سے ترقی پذیر علاقے گچی باﺅلی میں 200 سے زائد ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ یونیورسٹی کے طلبا اور عملے کا تعلق ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ علم کے تمام شعبوں میں معیاری اردو تعلیم کی فراہمی میں یونیورسٹی کا مرتبہ طلبا اور عملے کے لئے کشش کا باعث ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.