ETV Bharat / state

Manipur students in hyderabad حیدرآباد میں مقیم منی پور کے طالبات اور طلبا اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان - حیدرآباد میں مقیم منی پور

حیدرآباد میں مقیم منی پور کے طالبات اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں جو خواتین کے ساتھ ہورہا ہے اس پر بے حد افسوس ہے۔ اس طرح کے واقعے کے خلاف لوگوں کو آواز بلند کرنا چاہئے۔

حیدرآباد میں مقیم منی پور کے طالبات اور طلبا اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 6:55 PM IST

حیدرآباد میں مقیم منی پور کے طالبات اور طلبا اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان

حیدرآباد:منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان تصادم اور نسلی فسادات کا آغاز رواں برس مئی میں ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔دو خواتین کو برہنہ گشت گرانے کی ویڈیو نے اس تنازع سے متعلق بھارت اور عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

منی پور میں تشدد کی حالیہ لہر کو سمجھنے کے لیے میتی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان تنازع کے اسباب اور خطے کا تاریخی پس منظر جاننا ضروری ہے۔

حیدرآباد میں مقیم منی پور کے اسٹوڈیٹ جاب کرنے والے اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان ہیں.انہوں نے کہا کہ منی پورہ پیش آیا شرمناک حرکت جو خواتین کے ساتھ ہورہا ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔آج وزیراعظم نریندر مودی، تمام سیاست دان، فلم اسٹار و دیگر لوگ اس معاملے کو لے کرمذمتی بیانات دے رہے ہیں جبکہ دو ماہ سے منی پور کے تشدد کا بازار گرم ہے۔

پہاڑی سلسلوں میں گھری بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور پر 1891 میں برطانوی قبضے سے قبل ایک آزاد سلطنت تھی۔اس ریاست میں تقریباً 39 نسلی گروہ آباد ہیں جو ہندومت، مسیحیت اور اسلام سمیت مختلف مذاہب کے پیروکار ہیں اور ان میں مقامی مذہبی روایات کے پیروکار بھی شامل ہیں۔

ریاست کی اکثریتی کمیونٹی میتی میں لگ بھگ 83 فی صد افراد ہند و ہیں جب کہ باقی مسلمان، مسیحی اور مقامی قبائلی مذاہب کے ماننے والے افراد ہیں۔دوسری جانب گزشتہ نوے برس کے دوران کوکی قبائل کی اکثریت مسیحیت اختیار کر چکی ہے۔منی پور کا بھارت میں انضمام 1949 میں ہوا تھا جس پر اس وقت بھی کئی تنازعات کھڑے ہوئے اور 1956 میں یہاں علیحدگی کی تحریک شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Manipur Violence منی پور میں دس مکانات اور اسکول نذر آتش، بی ایس ایف کی گاڑی چھین لی گئی

اس تحریک کا مقصد میتی کمیونٹی کے لیے علیحدہ ریاست کا قیام تھا جو شمال مشرقی بھارت کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔منی پور میں میتی کمیونٹی کے ساتھ ناگا قبائل بھی بستے تھے جب کہ انگریزوں نے ریاست کے پہاڑی علاقوں میں کوکی قبائل کو بسایا تھا۔ مؤرخین کے مطابق کوکی قبائل کی منی پور میں آباد کاری بنیادی طور پر یہاں آبادی کا توازن پیدا کرنے لیے کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.