ETV Bharat / state

شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر حملہ کیا - حیدرآباد کی خبریں

پولیس کے مطابق ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر اس وقت زخمی ہوگئی جب ایک شخص نے مبینہ طور پر اس کی رہائش گاہ پہنچ کر شادی کی تجویز پیش کی جسے مسترد کرنے پر چاقو سے اس پر حملہ کردیا۔

شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر حملہ کیا

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 12:44 PM IST

پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر کی جانب سے شادی کی تجویز کو مسترد کرنے پر حیدرآباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اس کی رہائش گاہ پر اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

خاتون نے بتایا کہ چاقو سے حملہ کرنے پر وہ زخمی ہوگئیں اور اس کے جسم پر متعدد نشانات آئے ہیں۔ تاہم خاتون خطرے سے باہر ہے۔ یہ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا۔

اس خاتون کی والدہ، جو اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے پہنچی تھیں، اسے بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حملہ آور، ایک مشہور ہیئر اسٹائل سلون میں کام کرتا ہے اور وہ اس عورت کو تقریبا دو سال سے جانتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے اس سے شادی سے انکار کرنا حملے کی بنیادی وجہ بنی تھی، انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.