بیربھوم کے بولپور میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پیدل روڈ شو کی قیادت کریں گی۔ یہ روڈ شو سیاسی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے جلسے، جلوس اور روڈ شو کے سلسلے جاری ہیں۔ اسی درمیان ریاست کے بیشتر اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی آج دن میں روڈ شو کی قیادت کریں گی۔ یہ پیدل روڈ شو بولپور سے جامبونی تک چار کلو میٹر تک چلے گا جس میں وزیراعلی ممتا بنرجی کے علاوہ ریاست کے کئی اعلیٰ رہنما شرکت کریں گے۔
وزیراعلی ممتا بنرجی ان دنوں بیربھوم ضلع کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے اپنے دورے کے پہلے دن ضلع مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے روڈ شو کو گزشتہ بیس دسمبر کو ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کے روڈ کا جواب سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ بیس دسمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے شو کی قیادت کرنے کے علاوہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کے ساتھ رابندرناتھ بھون کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:'عالیہ یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈپارٹمنٹ میں مسلم طلبہ کی حق تلفی'