ETV Bharat / state

تلنگانہ میں سڑک حادثہ، 9 مزدور زخمی - تلنگانہ میں 9 مزدور زخمی

حادثہ ضلع نرمل کے بھاگیہ نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری تیز رفتاری کی وجہ سے ریلنگ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

تلنگانہ میں سڑک حادثہ، 9 مزدور زخمی
تلنگانہ میں سڑک حادثہ، 9 مزدور زخمی
author img

By

Published : May 16, 2020, 4:15 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی مشکلات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں جو اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہورہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نقل مکانی کرنے والے 9 مزدور زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع نرمل کے بھاگیہ نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری تیز رفتاری کی وجہ سے ریلنگ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

یہ مزدور حیدرآباد سے گورکھپور کی سمت جارہے تھے۔ اس لاری میں کئی مزدور سوار تھے۔

بتایاجاتا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جبکہ دو زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کردیاگیا۔

وزیر انڈومنٹ اندراکرن ریڈی فوری طور پراسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ 'دیگر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فوری طورپر علحدہ گاڑی میں گورکھپور روانہ کیاجائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.