ETV Bharat / state

TRS Leaders Visit Bibi ka Alam: ٹی آر ایس رہنماؤں نے بی بی کے علم کی زیارت کی - ٹی آر ایس رہنماؤں نے بی بی کے علم کی زیارت کی

تلنگانہ میں بی بی کے علم کے جلوس کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ TRS Leaders Visit At Bibi ka Alam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 3:47 PM IST

Updated : Aug 8, 2022, 3:56 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی، وقف بورڈ کے چیئرمن مسیح اللہ خان اور ٹی آر ایس رہنماؤں نے بی بی کے علم کی زیارت کی اس موقع پر انہوں نے علم کو نذرانہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں وزیر داخلہ محمود علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت اطہار کی عظیم قربانی کے باعث ہی دنیا میں آج انسانیت موجود ہے۔

ٹی آر ایس رہنماؤں نے بی بی کے علم کی زیارت کی

وزیر داخلہ محمود علی نے مزید کہا کہ ہر سال محرم کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین بی بی کے علم کی زیارت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور یزید کے درمیان حق و باطل کی جنگ تھی اور ہمیشہ حق ہی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور امام حسینؓ کی اس عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہم باطل کے سامنے کسی بھی قیمت پر جھکیں نہیں اور حق کے لیے ہمیشہ لڑتے رہیں۔

محمود علی نے کہا کہ محرم کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں جلوس کے لیے ہاتھی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امام حسینؓ کی اس عظیم قربانی کی وجہ سے ہی آج بھی دنیا میں ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند ہوتی ہے۔ اور جابر حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Friday prayers in Khwaja Mahmood Masjid: شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود میں نماز جمعہ ادا کی گئی

Last Updated : Aug 8, 2022, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.