ETV Bharat / state

ہڑتال ختم ہونے کے باوجود مہاراشٹر کے پٹرول پمپس پر صارفین کی لمبی قطاریں - پٹرول پمپس تلنگانہ

Long queues at petrol pumps ہٹ اینڈ رن معاملے میں ڈرائیور کو دس سال کی سزا کی تجویز کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹروں کا احتجاج اب ختم ہو گیا ہے۔ لیکن ہڑتال ختم ہونے کے باوجود کچھ بڑے شہروں میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔

Long queues of customers at petrol pumps in Telangana and Maharashtra despite the end of the strike

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 1:25 PM IST

حیدرآباد/ ناگپور: ہٹ اینڈ رن قانون میں ترمیم کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود شہرحیدرآباد میں دوسرے دن بھی پٹرول پمپس کے قریب گاڑی سواروں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ گذشتہ روز گاڑی سواروں کی طویل قطاروں کے نتیجہ میں کئی پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا تھا تاہم آج بھی وہی صورت حال دیکھی جارہی ہے۔ عوام میں پٹرول کے حصول کیلئے دوڑدھوپ لگی ہوئی ہے اور پریشان عوام پٹرول کے لئے ایک پٹرول پمپ سے دوسرے پٹرول پمپ پر جارہے تھے۔کل شام بیشترپٹرول پمپس پر ٹینکرس کے پہنچنے پر پٹرول کی دستیابی کو یقینی بنایاگیا تاہم پٹرول پمپس پر آج بھی افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔پٹرول کوحاصل کرنے آج بھی قطاریں دیکھی گئیں۔کئی مقامات پر پٹرول پمپس کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر بڑے پیمانہ پر گاڑی سوار پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگ نہ گھبرائیں: ڈی سی پلوامہ

وہیں مہاراشٹر کے ناگپور میں مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ہے۔ جس کے باعث شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس خشک ہوگئے ہیں۔ آج پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے دو پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کافی تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے۔ ایک طرف ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی قلت نہیں ہوگی۔ تاہم آج صبح کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ آج بھی شہریوں کو پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈر کے لیے بھٹکنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.