ETV Bharat / state

تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل - تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل

مرکز کی جانب سے لاک ڈاون میں توسیع کے ایک دن بعد تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔

تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل

author img

By

Published : May 2, 2020, 12:44 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران تلنگانہ میں تمام دکانوں کو 6بجے شام سے پہلے ہی بندکیاجارہا ہے۔ صرف ضروری اشیا کی دکانات کو ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل
تلنگانہ میں لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل

دکانوں میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے لوگوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے جن کے سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس لاک ڈاون کے نتیجہ میں غریب اور روزانہ کما کر کھانے والے افراد متاثر ہورہے ہیں خاص طورپر آٹو ڈرائیورس،کیب ڈرائیورس، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور پھیری والے بھی اس لاک ڈاون سے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ حکومت کے لاک ڈاون کے نتیجہ میں ان کی روٹی روزی متاثر ہوئی ہے۔بعض کا کہنا ہے کہ اب جبکہ لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے۔

ا ن کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ پہلے یہ سمجھاجارہا تھا کہ جلد ہی لاک ڈاون کھل جائے گا تاہم کل اچانک اس میں توسیع کی اطلاع نے ان کے لئے مشکل صورتحال پیدا کردی ہے۔

دوسری طرف بعض تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے پریشان حال افراد،غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر اپنی زندگی گذارنے والوں کے لئے کھانے کا اپنے طور پر انتظام کیاجارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.