ETV Bharat / state

'لاک ڈاون پاسزکا 1.5 فیصد افراد غلط استعمال کررہے ہیں' - حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمارنے کہاکہ ای پاس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 1.5فیصد افراد لاک ڈاون کے پاسزکا غلط استعمال کررہے ہیں۔کئی افراد بغیر کسی وجہ کے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

'لاک ڈاون پاسزکا 1.5 فیصد افراد غلط استعمال کررہے ہیں'

author img

By

Published : May 28, 2021, 5:37 AM IST

حیدرآباد میں لاک ڈاون پر عمل کا کمشنر پولیس انجنی کمار نے جائزہ لیا۔انہوں نے سکندرآباد کے ویزلی کالج کے قریب چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے کام کا معائنہ بھی کیا۔

کورونا وبا کے ڈیزائن کے نمونے والی انوکھی ہیلمٹس ملازمین پولیس کو پہنا کرعوام میں بیداری پیدا کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے وائرس کی روک تھام کے لئے تمام سے تعاون کی خواہش کی۔

انہوں نے کہاکہ ای پاس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 1.5فیصد افراد لاک ڈاون کے پاسز کا غلط استعمال کررہے ہیں۔کئی افراد بغیر کسی وجہ کے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔جمعرات کو ویزلی کالج کے قریب تقریبا 100گاڑیوں کو ضبط کیاگیا۔

حیدرآباد ایک بڑا شہر ہے، 99فیصد افراد بہتر تعاون دے رہے ہیں۔صرف ایک فیصد گھروں سے باہر نکل کر وائرس اسپریڈر کی طرح کارویہ اختیار کررہے ہیں۔روزانہ اوسطا 6000تا7000معاملات لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر درج کئے جارہے ہیں۔روزانہ 5تا6ہزار گاڑیوں کو بھی ضبط کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون یا بند عوام کی سلامتی کے لئے ہے۔وہ اپیل کرتے ہیں کہ اس کا احترام کریں۔دیگر شہروں کے مقابلہ حیدرآباد میں کورونا کے معاملات میں کمی ہوئی ہے۔بھارت میں کورونا کا سب سے بہتر علاج حیدرآباد میں ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.