ETV Bharat / state

حیدرآباد میں زندگی معمول کی سمت

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:36 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آہستہ آہستہ حالات معمول کی طرف واپس ہورہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیاں 45 دنوں کے بعد بحال ہورہی ہیں۔

سڑکوں پر ضروری اشیا اور دیگر سامان فروخت کرنے والے بھی اپنے کاموں سے منسلک ہوگئے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے منگل کو دو مریض فوت ہوگئے اور 51 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس خوفناک وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 اور مریضوں کی تعداد 1,326 ہوگئی۔

ورکرس تمام زیرالتوا مرمتی کام پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ دکانوں پر سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل کیاجارہا ہے۔

کئی علاقوں میں ٹریفک کا بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے پیش نظر سڑکوں کے سگنلس کئی مقامات پر کھول دیئے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ کوویڈ طبی بلیٹن میں ان تفصیلات کا انکشاف کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تاحال 822 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے اور مختلف دواخانوں میں 472 مریض زیرعلاج ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد

اعلامیہ کے مطابق آج شناخت شدہ 51 نئے مریضوں میں 37 کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود سے ہے۔ دیگر 14 مہاجر مزدور ہیں جو ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کو واپس ہوئے ہیں

واضح رہے کہ تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ '12803نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو ان ٹرینوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں کو بھیجا گیا ہے۔ یہ ٹرینیں حیدرآباد کے مختلف مقامات سے صبح کی ابتدائی ساعتوں میں روانہ ہوئیں۔ان 11ٹرینوں کے علاوہ دو ٹرینیں جھارکھنڈ کے لئے یکم مئی کو روانہ ہوئی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.