دراصل مقامی افراد نے کل شب تیندوے کو دیکھا اورپولیس کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔
وہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس تیندوے کے نظر آنے کے بعد سے مقامی افراد خوفزدہ ہیں۔
پولیس نے مقامی افراد کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ جاریہ سال اگست میں بھی راجندر نگر میں تیندوا نظر آیا تھا۔ 26 اگست کو حمایتساگر علاقہ کے ریسرچ فیوم ہوزکے قریب تیندوے نے گائیوں پر حملہ کردیا تھا۔حملے میں ایک گائے ہلاک بھی ہوئی تھی۔
وہیں یہ منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا تھا۔