ETV Bharat / state

جنگلات کے اہلکاروں پرتیندوےکاحملہ - محکمہ جنگلات کے دو اہلکار زخمی

ایک سنسنی خیز واقعے میں تیندوے نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے ان کو زخمی کردیا۔جو اس کو پکڑنے کے لیے پہنچے تھے۔

جنگلات کے اہلکاروں پرتیندوےکاحملہ
جنگلات کے اہلکاروں پرتیندوےکاحملہ
author img

By

Published : May 28, 2020, 10:40 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے راجم پیٹ تانڈہ میں پیش آیاجہاں جنگلات کے اہلکاروں نے بندوق کے ذریعہ اس تیندوے کو بے ہوش کرنے کا انجکشن دیاتاکہ اس کو دوسری جگہ منتقل کیاجاسکے تاہم اچانک اس تیندوے نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بعض اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

اس سے سنسنی پھیل گئی۔حملہ کا منظر کیمرہ میں قید ہوگیا اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا۔یہ تیندوا غذا کی تلاش میں انسانی آبادی میں تھا جو راجہ تانڈہ کے قریب زرعی اراضی کی حد بندی کیلئے لگائی گئی جالی میں پھنس گیا۔

مقامی افراد نے اس تیندوے کی آوازوں کو سنا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو چوکس کیاجس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم وہاں پہنچی اور اس کو بچانے کیلئے کوششوں کا آغاز کردیا۔اس کے حصہ کے طورپرانہوں نے اس جنگلی جانورپر بے ہوشی کا انجکشن بندوق سے فائر کیا جس سے عموما جانور بے ہوش ہوجاتے ہیں تاہم محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس وقت چونک گئے جب محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بڑے جال میں اس کو لپیٹ کر وہاں ٹہرائی گئی۔

وین میں اسے ڈالنے کی کوشش کی تو تیندوا اس جالی سے نکل گیا اور اس نے محکمہ جنگلات کے گارڈس کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر حملہ کی کوشش کی۔اس کے ساتھ ہی یہ اہلکار اپنی جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔اس جانور نے اُس وقت تک حملہ کرنے کی کوشش کی جب تک کہ انجکشن کا اثر شروع نہیں ہوگیا۔بعد ازاں یہ تیندوا بے ہوش ہوگیا جس پر اہلکاروں نے راحت کی سانس لی اور اس کو فوری طورپر دوسری جگہ منتقل کردیا۔اس حملہ میں محکمہ جنگلات کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.