وکیل جوڑے کے بڑی ہی بے دردی سے قتل کی واردات کے خلاف تلنگانہ کے منتھنی کورٹ کے قریب وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بارایسوسی ایشن۔نرمل ضلع کی جانب سے اس مظاہرہ کا اہتمام کیاگیا جس میں وکلا کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ان وکلا نے وکیل جوڑے کے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی اور خاطیوں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔
ان وکلا نے امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیااور وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ جس طرح مدھیہ پردیش حکومت نے وکلا برادری کے تحفظ کے لئے قانون ساز ی کی ہے اسی طرح تلنگانہ میں بھی وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جانی چاہئے۔انہوں نے وکیل جوڑے کے قتل کی واردات کی سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔
ساتھ ہی اس جوڑے کے ارکان خاندان کو دس کروڑروپئے معاوضہ کی ادائیگی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ان وکلا نے اس واردات کے خلاف نعرے بازی کی۔