ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - virus cases in migrant workers

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات کے مطابق 42 نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد جملہ تعداد 1,634 ہوگئی ہے۔

Latest details of Corona virus in Telangana
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : May 20, 2020, 12:28 PM IST

تلنگانہ میں منگل کی شام تک ایک دن میں کورونا وائرس کے 42 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • گریٹر حیدرآباد میں کورونا وائرس:

ان 42 کیسز میں 34 کیس گریٹر حیدرآباد کی حدود سے ہیں جبکہ آٹھ مہاجر اور غیر مقیم مزدور ہیں۔

اس کے علاوہ جملہ نو مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

  • تلنگانہ میں کووڈ۔19 کی جملہ تعداد:

اس طرح ریاست میں اب تک کورونا وائرس سے جملہ 1634 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جملہ 1011 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

جملہ متاثرین میں 77 مہاجر اور غیر مقیم مزدوروں بھی شامل ہیں۔

  • کورونا کے مریض اب بھی گاندھی اسپتال میں زیر علاج:

تاحال ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے جملہ 38 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ جملہ 585 افراد اب بھی کورونا کی وجہ سے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دوسری ریاستوں سے کثیر تعداد میں مہاجر اور غیر مقیم مزدور تلنگانہ میں مقیم ہیں جن کی وجہ سے ان میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.