ETV Bharat / state

Mukarram Jah Last Rites حیدرآباد میں مکرم جاہ کو سپرد لحد کر دیا گیا

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:23 PM IST

آصف جاہ ثامن مکرم جاہ بہادر مکرم جاہ کی آخری رسومات حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد احاطے میں ادا کردی گئیں۔ Mukarram Jah last rites were performed in Hyderabad

Mukarram Jah Last Rites
Mukarram Jah Last Rites
حیدرآباد میں مکرم جاہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

حیدرآباد: آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خاں مکرم جاہ بہادر کو آج بادیدہ نم ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں واقع مقابر آصفیہ میں ان کے والد پرنس آف برار نواب میرحمایت علی خان اعظم جاہ بہادر کی قبرکے پہلو میں سپرد لحد کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں بعد عصر ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آصف جاہی خاندان کے افراد، مختلف ٹرسٹوں کے ذمہ داروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں بعد عصراداکی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آصف جاہی خاندان کے افراد، مختلف ٹرسٹوں کے ذمہ داروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی اوران کی خدمات کو خراج پیش کیا۔

قبل ازیں مکرم جاہ بہادر کی میت کو عوام کے آخری دیدار کے لیے چہارشنبہ کی صبح رکھا گیا جب کہ کل شام اہم شخصیات نے چومحلہ پیالیس پہنچ کر ان کی میت کاآخری دیدار کیا اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ دربار ہال کے ایک حصہ میں آصف جاہ ثامن کی مغفرت کے لیے مسلسل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جہاں پر مرد و خواتین قرآن خوانی میں مصروف تھے۔ بعد نماز ظہر غسل اور تجہیز و تکفین انجام دی گئی۔ دربار ہال کے بازو کھلی جگہ پر غسل اور تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

میت پر بصد احترام پرچم آصفی رکھاگیا تھا۔پولیس کے دستہ نے سلامی بھی دی۔ 3.30 بجے سہ پہر چومحلہ پیالیس سے جلوس جنازہ کی روانگی عمل میں آئی۔ ان کا جنازہ مکہ مسجد لے جایاگیا۔ ہزاروں افراد کے ہجوم کے پیش نظر نماز جنازہ مکہ مسجد کے اندرونی حصہ میں منبر کے قریب ادا کی گئی۔ چار بجے تک مکہ مسجد کی ابتدائی پانچ صفیں مکمل ہوگئی تھیں۔ مکہ مسجد کے فانوس جو ہر سال اہم راتوں جیسے شب معراج، شب برات اور شب قدر کے علاوہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کھولے جاتے ہیں، بطور خاص آج کھولے گئے تھے۔ پرانا شہر کے کئی علاقوں میں آج سیاہ جھنڈیاں بطور سوگ لگائی گئی تھیں۔ پرانا شہر کے کئی مقامات پر دکانات اور تجارتی ادارے رضاکارانہ طورپر بند رہے۔ کئی دکانات پر فلکسی لگاتے ہوئے مکرم جاہ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.