ETV Bharat / state

کرنل کے اہل خانہ کو اراضی کے دستاویزات دیے گئے - ویرگتی پانے والے فوجی

گلوان وادی میں چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو دی گئی اراضی کی مارکٹ ویلیو 20 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

کرنل کے اہل خانہ کواراضی کے دستاویزات حوالے

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 3:45 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 4:49 PM IST

تلنگانہ حکومت نے چینی فوج کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوئے کرنل سنتوش بابو جن کا تعلق تلنگانہ کے ضلع سریاپیٹ سے ہے، کی اہلیہ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں زمین الاٹ کی۔

ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے کرنل سنتوش بابو کے ارکان خاندان کو اراضی کے دستاویزات حوالے کئے۔

حکومت نے حیدرآباد کے شیخ پیٹ زون میں اپنی پسند کی اراضی کی نشاندہی کرنے کی ان کے خاندان کو تجویز پیش کی۔ ضلع کلکٹر شویتا ماہنتی نے کرنل کے خاندان کو الاٹ کردہ اراضی کا معائنہ کیا۔

شیخ پیٹ زون میں تین مقامات میں سے کسی کا بھی انتخاب کرنے کی تجویز حکومت نے ہلاک شدہ فوجی کے اہل خانہ کو دی تھی جس کے بعد بنجارہ ہلز کا انتخاب کیا گیا۔

حکام نے آج اراضی کے دستاویزات کرنل کی اہلیہ سنتوشی کو دیے۔

اس اراضی کی مارکٹ ویلیو 20 کروڑ روپئے بتائی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع سریاپیٹ پہنچ کر ملک کے لیے قربان فوجی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور چیکس بھی حوالے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

Last Updated : Jul 22, 2020, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.