حسب معمول یہ مزدور اس مقام پر روزانہ کام کے لیے جمع ہوتے ہیں، لیکن آج یہ مزدور یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
تمام مزدوروں نے اس موقع پر اپنے سینوں پر پرچم کے اسٹیکر لگا رکھے تھے۔ اس تقریب میں ہندو مسلم سبھی شامل تھے۔ روز مرہ اجرت پر کام کرنے والے یہ مزدور آزادی کے متعلق زیادہ تو نہیں جانتے، لیکن وطن پرستی کا زبردست جذبہ دکھا۔
ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے روزگار کی تلاش میں یہاں آئے ان مزدوروں کے مطابق آزادی کے بعد بھی ملک میں غریب اسی حال میں ہے، جس طرح آزادی سے پہلے۔ ان کے پاس آج بھی کام نہیں ہے۔
ان کے وطن میں آزادی کے 73 برس بعد بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس کے باعث یہ مزدور طبقہ سیاست دانوں سے نالاں نظر آتا ہے۔