ETV Bharat / state

ٹی آر ایس اور بی جے پی نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی: ایل رمنا - تلنگانہ تلگودیشم پارٹی

تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے کہا کہ 'پارٹی کی تبدیلی کے تعلق سے ٹی آر ایس سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ٹی آر ایس اور بی جے پی نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی: ایل رمنا

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 2:12 PM IST

تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا کی جلد ہی حکمران جماعت میں شمولیت کی اطلاعات ہیں انہوں نے آج واضح کیا کہ 'انہوں نے اس خصوص میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ پارٹی کارکنوں سے رائے اور مشورہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔'

رمنا نے جگتیال ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کی سیاست میں توقع کے مطابق تبدیلیاں آرہی ہیں۔ پارٹیاں وقتاً فوقتاً صورتحال کاجائزہ لے رہی ہیں۔' اس کے پیش نظر برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کے علاوہ بی جے پی نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

این ٹی راما راؤ اور چندرا بابو نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تلگودیشم نے ان کو وزیر اور ایم پی کے عہدے دیئے۔ انہوں نے کبھی عہدوں کی مانگ نہیں کی بلکہ عوام کے لئے کام کیا ہے۔

ایل رمنا نے کہاکہ 'پارٹی کی تبدیلی کے تعلق سے ٹی آر ایس سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشیل میڈیا میں ان کے تعلق سے آنے والی اطلاعات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ 'ہر کسی کے خیالات معلوم کرنے کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے۔' ایل رمنا نے کہا کہ 'ٹی آر ایس سے ان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.