ETV Bharat / state

بھارت بند: کے ٹی آر نے شاد نگر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 2:22 PM IST

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی میں اس وقت خطرناک سردی میں کسان پچھلے 13 دنوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کسان مخالف قوانین کو فوری طور پر واپس لیں۔

بھارت بند:کے ٹی آر نے شاد نگرقومی شاہراہ پر دھرنا دیا

تلنگانہ کے آئی ٹی اور بلدیاتی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج بھارت بند کے موقع پر ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں واقع بورگولہ گیٹ سے متصل قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی میں اس وقت خطرناک سردی میں کسان پچھلے 13 دنوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہیں۔ حکومت کو چاہئے وہ ان مخالف کسان قوانین کو واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہے، مرکز کارپوریٹ اداروں کے اشاروں پر کام کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ نہ انصافی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر آج پورے تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے رہنما اور کارکنان تمام قومی شاہراہوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلورو کیسز: 'آلودہ پانی بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.