ETV Bharat / state

KTR inaugurates Shaikpet Flyover Hyderabad: حیدرآباد کے دوسرے بڑے شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح - تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی، کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد میں 2.71 کیلو میٹر طویل فلائی اوور کا افتتاح انجام دیا جو شہر کا دوسرا سب سے طویل فلائی اوور بن گیا ہے۔Shaikpet Flyover Hyderabad

حیدرآباد کے دوسرے بڑے شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:04 PM IST

چھ لین والے شیخ پیٹ فلائی اوور کو ریاستی حکومت کے باوقار اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی) کے تحت 333.55 کروڑ روپئے کے تخمینی صرفہ سے تیار کیاگیا ہے۔ اس فلائی اوور کا آغاز ٹولی چوکی،گیلکسی تھیٹر سے ہوتا ہے اور اختتام ملکم چیرو پر ہوتا ہے۔ یہ فلائی اوور اویو کالونی، شیخ پیٹ اور وسپر ویلی سے گذرتا ہے۔

اس فلائی اوور سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور ریتی باولی۔گچی باؤلی روٹ استعمال کرنے والوں کا وقت بھی بچ سکے گا۔ یہ فلائی اوور شہر حیدرآباد میں پی وی این آر ایکسپریس کے بعد دوسرا بڑا فلائی اوور ہے۔ آئی ٹی ہب، ہائی ٹیک سٹی، فائنانشیل ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک مسائل کو دور کیاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد شہر کی ترقی و توسیع کے ساتھ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ شہر حیدرآباد کو سگنل فری سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.