ETV Bharat / state

Corruption in ORR Lease کشن ریڈی کا آوٹر رنگ روڈ لیز معاملے میں بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : May 7, 2023, 5:36 PM IST

کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت کو او آر آر ٹول وصولی کے ذریعہ ہر سال 415 کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ کے کنٹراکٹ کو ریاستی حکومت نے ایک پرائیویٹ کمپنی کو سونپنا ہے جو درست نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ کا کنٹراکٹ ایک پرائیویٹ کمپنی کو کم قیمت پر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آر آر مستقل میں کے سی آر کا اے ٹی ایم بن جائے گا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آوٹر رنگ روڈ کے کنٹراکٹ معاملے پر اپوزیشن لیڈر تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے الزام لگایا کہ او آر آر لیز ٹینڈرز میں دھاندلی کی گئی تھی، جبکہ ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے بھی اس بات پر ناراض تھے کہ او آر آر کا کنٹراکٹ کم قیمت پر دیا گیا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے اس مسئلہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ کے کنٹراکٹ کو ریاستی حکومت نے ایک پرائیویٹ کمپنی کو سونپنا ہے جو درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G Kishan Reddy Admitted To AIIMS مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ایمس میں داخل
کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت کو او آر آر ٹول وصولی کے ذریعہ ہر سال 415 کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ اس بنیادی قیمت کے حساب سے حکومت کو 30 سالوں میں 30 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹول فیس میں سالانہ 5 سے 10 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے تو 70 ہزار کروڑ روپے تک کمانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ٹول ریونیو بھی زیادہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.