ETV Bharat / state

شوہر کی لاش کے لیے خاتون نے عدالت کا سہارا لیا - ہسپتال انتظامیہ

تلنگانہ ہائیکورٹ میں ایک خاتون نے درخواست دائر کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ بل کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ نے اس کے شوہر کی لاش کو حوالہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Kin alleges hospital not handing over COVID-19 patient's body over dues, moves HC
ہسپتال کی جانب سے شوہر کی لاش دینے سے انکار پر خاتون پہنچی عدالت
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 5:55 PM IST

حیدرآباد کی ایک خاتون نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کرتےہوئے الزام لگایا ہے کہ کوویڈ وبا کی وجہ سے اس کے شوہر کی ہلاکت کے بعد ایک نجی ہسپتال نے بل کی عدم ادائیگی پر لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ خاتون نے عدالت سے مدد طلب کی ہے۔

مزدور خاتون نے عدالت میں داخل کی گئی ایک رٹ پٹیشن میں الزام لگایا کہ 22 جولائی کو اس کے 49 سالہ شوہر کا انتقال ہوگیا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے علاج کی رقم ادا نہ کرنے پر اب تک اس کی باقیات کو حوالے نہیں کیا ہے۔

خاتون کا شوہر جو چوکیدار کی نوکری کرتا تھا کو تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کے بعد 13 جولائی کو ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جس کے بعد کوویڈ ٹسٹ میں وہ مثبت پایا گیا۔

22 جولائی کو ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کو اطلاع دی کہ کورونا کی وجہ سے اس کے شوہر کی موت ہوئی ہے۔ درخواست گذار کے مطابق ابتدائی طور پر ادھار لی گئی رقم 2.5 لاکھ روپئے سے ادائیگی کی تھی جبکہ ہسپتال حکام نے انہیں علاج کی کل رقم 8.91 لاکھ روپئے بتائی ہے۔

قبل ازیں ادا کی گئی رقم 2.50 لاکھ روپئے کے بعد ہسپتال حکام نے درخواست گذار کو واجب الادا رقم 6.41 لاکھ روپئے بتائی ہے اور رقم ادا کرنے سے قبل باقیات کو حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

خاتون نے ہسپتال انتظامیہ کے رویہ کو غیرقانونی اور من مانی سے تعبیر کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ وہ شوہر کی لاش کو اس کے حوالے کرنے کی ہسپتال کو حکم دے۔

دریں اثنائ کانٹیننٹل ہسپتال کے سی ای او راہل میداکارین نے ہسپتال پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں 11 دن آئی سی یو میں مریض کی دیکھ بھال کی گئی اور مریض کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی۔ مریض کے خاندان کو علاج کے پیشرفت کے بارے میں وقت پر آگاہ کیا جارہا تھا۔ بہتر علاج کے باوجود مریض کی موت واقع ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مریض کے خاندان کے ساتھ پوری ہمدردی رکھتے ہیں لیکن اس طرح کے الزامات ہمارے عملے اور ڈاکٹرز کےلیے مایوسی کا باعث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.