ETV Bharat / state

کے سی آر نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو خط لکھا

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے سنٹرل گورنمنٹ نوکریوں کےلیے منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات کو علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 4:20 PM IST

KCR urges Modi to allow job-seekers write competitive exams in regional languages
کے سی آر نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو خط لکھا

کے سی آر نے نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا کہ ‘مرکزی ملازمتوں کےلیے منعقد ہونے والے تمام مسابقتی امتحانات جیسے سنٹرل پی ایس یوز، ریلوے، ڈیفنس سرویس اور نیشنلائزڈ بنکز وغیرہ ہندی اور انگریزی زبانوں میں ہی ہوتے ہیں جبکہ جو لوگ انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل نہیں کرتے یا غیرہندی ریاستوں کے افراد کو ان مسابقتی امتحانات میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ بھارت کے تمام ریاستوں کے طلبا کو مساوی و منصفانہ مواقع فراہم کرنے کےلیے حکومت ہند اور اس کے محکموں میں بھرتیوں کےلیے تمام مسابقتی امتحانات کو علاقائی زبانوں میں لکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے ایک اور خط صدر رام ناتھ کوویند کو بھی لکھا جس میں انہوں نے صدر جمہوریہ سے ان کے سالانہ جنوبی ہند کے عارضی قیام کے موقع پر سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے اعزاز میں یادگار ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہاکہ یہاں ڈاک ٹکٹ جاری کرنا سابق وزیراعظم کےلیے بہترین خراج ہوگا جبکہ پی وی نرسمہا راؤ ایک اصلاح پسند اور کثیر الجہتی رہنما تھے جنہوں نے ملک میں معاشی اصلاحات کا آغاز کیا تھا اور ان کا تعلق ریاست سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.