تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر، کے اعلان کا آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین نے استقبال کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ اور ان کی ستائش کی۔ ملازمین کے مطابق 6 سال سے وہ اے پی کے سکریٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اے پی کے دارالحکومت امراوتی میں چندرشیکھرراو کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا اور کہا کہ متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہی ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ان کی خدمات آبائی ریاست تلنگانہ کے بجائے اے پی منتقل کردی گئی ہیں۔ انہیں بھروسہ تھا کہ وزیراعلی جلد ہی اس بات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے وہ وزیراعلی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔