پارٹی چیف کے چندرشیکھر راؤ نے حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی جبکہ وزرائ، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے متعلقہ ضلع میں پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس پرچم لہرایا۔
دو دہائی قبل تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کا قیام تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
پارٹی ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں کارگذار صدر تارک راما راؤ، سکریٹری جنرل کے کیشو راؤ، محمد محمود علی، جنرل سکریٹری پی راجیشور ریڈی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے گئے اور تقریب کے دوران سماجی فاصلہ کے برقرار رکھا گیا۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ و پارٹی سربراہ کے سی آر نے یوم تاسیس انتہائی سادگی کے ساتھ منانے کی پارٹی رہنماؤں سے اپیل کی تھی۔