ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیراعلی کی اسٹالن سے ملاقات کا امکان - تلنگانہ وزیراعلی کی اسٹالن سے ملاقات کا امکان

ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ عام انتخابات کے اعلان سے پہلے ہی وفاقی محاذ کی تشکیل کے لیے سرگرم ہیں۔

تلنگانہ وزیراعلی کی اسٹالن سے ملاقات کا امکان
author img

By

Published : May 13, 2019, 10:23 AM IST

وزیراعلی تلنگانہ و سربراہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے چندر شیکھر راؤ خصوصی طیارہ کے ذریعہ تمل ناڈو روانہ ہوگئے جہاں وہ آج ڈی ایم کے رہنما ایم کے اسٹالن سے ملاقات کریں گے۔

کے سی آر ملک میں عام انتخابات کے اختتام کے ساتھ ساتھ علاقائی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ فیڈرل فرنٹ کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں اور وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں موجود علاقائی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے ان کے رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

بیگم پیٹ سے کے سی آر طیارہ کے ذریعہ پارٹی کے دیگر سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ تمل ناڈو روانہ ہوچکے ہیں ۔وہ چینئی میں اسٹالن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیڈرل فرنٹ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے اور ملک کے مستقبل اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کے سی آر جنوبی ہند کی ریاستوں میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کا دور مکمل کرنے کے بعد ہندی ریاستوں اور شمالی ہند کی ریاستوں کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں تشکیل حکومت میں علاقائی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلیدی کردار ادا کیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.