ETV Bharat / state

Wedding Ceremony: شادی کی تقریب میں، کےسی آر اور جگن کی ملاقات - آندھرا اور تلنگانہ کے بیچ آبی مسئلہ

تلگو ریاستوں کے وزرائے اعلی کی اتوار کے روز حیدرآباد میں شادی کی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

شادی کی تقریب میں، کےسی آر اور جگن کی ملاقات

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:37 PM IST

اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پی سرینواس ریڈی کی پوتی کی شادی کی تقریب میں وزیراعلی تلنگانہ چندر شیکھر راؤ اور وزیراعلی آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کے علاوہ دونوں ریاستوں کی اہم سیاسی شخصیتوں و اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

پوچارم سرینواس ریڈی کی پوتی کی شادی جگن موہن ریڈی کے آفیسر ان اسپیشل ڈیوٹی پی کرشنا موہن ریڈی کے فرزند سے انجام پائی۔

شمس آباد ایر پورٹ کے قریب واقع ایک فنکشن ہال میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ دونوں وزرائے اعلی نے ساتھ شادی کی رسومات کا مشاہدہ کیا اور بعد میں جوڑے کو آشیرواد دیا۔ کے سی آر اور جگن کچھ دیر تک آپس میں بات کرتے رہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں تھے۔

آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتا رام، نائب وزیراعلی ٹی شراونی، کئی ریاستی وزراء کے علاوہ گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ اور آندھرا پردیش کے کئی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ وائی ایس وجے لکشمی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نئے جوڑے کو آشیرواد دیا۔

واضح رہے کہ دونوں ریاستوں کے درمیان حالیہ عرصہ میں کرشنا اور گوداوری کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جگن اور کے سی آر نے آپس میں جو بات چیت کی وہ تنازعہ یا کسی سیاسی مسئلہ پر نہیں تھی بلکہ ایک دوسرے کی خیریت اور ریاستوں کی صورتحال سے متعلق رسمی تبادلہ خیال تھا۔اگرچہ دونوں ریاستوں کے درمیان مختلف اُمور پر اختلافات ہیں لیکن اہم شخصیتوں کے گھرانوں میں باہمی رشتے خوش آئند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.