ETV Bharat / state

فرضی کشمیری، عوام کو ٹھگنے میں سرگرم

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد میں ان دنوں فرضی کشمیری، عوام کو ٹھگنے میں مصروف ہیں۔

فرضی کشمیری، عوام کو ٹھگنے میں سرگرم
author img

By

Published : Oct 12, 2019, 12:02 PM IST

شہر حیدرآباد چہار دنگ عالم میں اپنی مہمان نوازی اور کھانوں کے انواع و اقسام کے لحاظ سے مشہور ہے۔

عوام کی معصومیت اور دریا دلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کشمیری دھوکےباز گھر گھر گھوم کر خود کو مظلوم کشمیری اور مصیبت زدہ قرار دیتے ہوئے فرضی آپ بیتی سنا کر عوام کی ہمدردی اور اچھا خاصا روپیہ بٹور لیتے ہیں۔

خود کو کشمیری بتاتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے یہ پیشہ ور بھکاری ٹولہ خود کو عزت دار گھرانے سے بتاتے ہوئے گھر گھر جا کر بھیک مانگتے ہیں۔

یہ ٹولہ سال بھر بھارت کی مختلف ریاستوں میں گشت کرتے ہوئے اسی کام میں مصروف رہتا ہے۔

یہ اتنے چالاک اور منصوبہ بند ہوتے ہیں کہ ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جاتی ہے جس سے عوام جذباتی ہو کر ان کی امداد کے لیے دوڑ پڑتے ہیں اور دیگر کو بھی ان کی مدد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

چند میڈیا ادارے ان کے ویڈیو سےجذباتی ہو کر دھوکے میں آجاتے ہیں اور بلا تحقیق اسے خبر کی جگہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : امن کا نوبیل انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

ای ٹی وی بھارت نے جب اس مقام اور ان کے حالات کا جائزہ لیا تو ان کی خواتین کے پاس بھاری و عصری موبائل فونز دیکھے گئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ عوام کو ٹھگ کر عیش کرتے ہیں۔

جب ای ٹی وی بھارت نے ان سے کیمرہ پر عوام سے اپنی مدد کی اپیل کرنے کیلئے کہا تو ان شاطر افراد نے کیمرہ پر آنے سے منع کردیا اور بارہا کہے جانے پر وہ اور ان کی خواتین بھڑک گئے۔

عوام کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے دھوکے بازوں کی امداد کرنے سے پہلے تحقیق کرلیں۔

Intro:شہر حیدرآباد میں ان دنوں فرضی کشمیری عوام کو ٹھگنے میں مصروف ہیں_ حیدرآبادی عوام کی معصومیت اور دریا دلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ دھوکےباز گھر گھر پھر کر خود کو مظلوم کشمیری اور مصیبت زدہ قرار دیتے ہوئے فرضی آپ بیتی سنا کر عوام کی ہمدردی اور اچھا خاصا روپیہ بٹور لیتے ہیں_ خود کو کشمیری بتاتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے یہ پیشہ ور بھکاری ٹولہ خود کو عزت دار گھرانے کا فرد بتاتے ہوئے فردا فردا گھر گھر جا کر مانگتے ہیں_ یہ ٹولہ سال بھر ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں گشت کرتے ہوئے اسی کام میں مصروف رہتا ہے_ یہ اتنے چالاک اور منصوبہ بند ہوتے ہیں کہ ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جاتی ہے جس سے عوام جذباتی ہو کر ان کی امداد کیلئے دوڑ پڑتے ہیں اور دیگر کو بھی ان کی مدد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں_ چند میڈیا ادارے ان کے ویڈیو سےجذباتی ہو کر دھوکے میں آجاتے ہیں اور بلا تحقیق اسے خبر کی جگہ دیتے ہیں_

Body:ای ٹی وی بھارت نے جب اس مقام اور ان کے حالات کا جائزہ لیا تو ان کی خواتین کے پاس بھاری و عصری موبائل فونز دیکھے گئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ عوام کو ٹھگ کر عیش کرتے ہیں جب ای ٹی وی بھارت نے ان سے کیمرہ پر عوام سے اپنی مدد کی اپیل کرنے کیلئے کہا تو ان شاطر افراد نے کیمرہ پے آنے سے منع کردیا اور بارہا کہے جانے پر یہ اور ان کی خواتین بھڑک گئے_ عوام کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے دھوکے بازوں کی امداد کرنے سے پہلے تحقیق کرلیں_

Conclusion:بائٹ_1 محمد اسد_ ہمدرد
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.