ایسے حالات میں تلنگانہ کے حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں کےلیے ’جاب میلہ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ گولکنڈہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان منان خان نے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا۔
منان خان انجینئر نے لکڑی کا پل میں واقع ایک ہوٹل میں ملک کی معروف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو مدعو کیا۔ جاب میلہ میں متعدد کمپنیوں نے تقریباً 50 نوجوانوں کو ملازمت پر رکھ لیا۔
- یہ بھی پڑھیں: ایکشن ایڈ کی جانب سے کورونا مریضوں میں راشن کی تقسیم
اس موقع پر منان خان نے کہا کہ کورونا وبا اور ڈاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں اور کئی لوگ بیروزگار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جاب میلہ میں تقریباً 50 نوجوان کو ملازمت حاصل ہوئی ہے۔