ETV Bharat / state

US Consul General in Hyderabad جنیفر لارسن نے حیدرآباد میں نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھال لی

حیدرآباد میں نئی امریکی قونصل جنرل جنیفر لارسن نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے کہا حیدرآباد میں آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔' US Consul General in Hyderabad

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 1:50 PM IST

جنیفر لارسن نے حیدرآباد میں نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھال لی

حیدرآباد: جنیفر لارسن نے حیدرآباد میں نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھال لی۔ لارسن جنہوں نے قبل ازیں ڈپٹی پرنسپل آفیسر امریکی قونصلیٹ جنرل ممبئی اور کارگذار ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے ہند کے طورپرخدمات انجام دی تھیں، اپنی معیاد کے آغاز کے لئے حیدرآباد پہنچیں۔ایک سرکاری ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ انہوں نے کہا حیدرآباد میں آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔' Jennifer Larson us consul general in hyderabad

جنیفر نے کہاکہ انہوں نے پانچ سال تک ممبئی اور واشنگٹن سے امریکہ۔ہند تعلقات پر کام کیا ہے۔ اب ان کو تلنگانہ، اے پی اور اوڈیشہ میں اس شراکت داری کی توسیع کا موقع حاصل ہوا ہے۔ مشترکہ فوجی مشقوں،تجارتی معاہدات،ثقافتی تبادلوں اور اعلی تعلیم تک ہند۔امریکہ تعلقات میں توسیع ہوئی ہے اور حیدرآباد میں یہ تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔ قونصل جنرل لارسن کو 19 سالہ سفارتی تجربہ ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں حالیہ دنوں تک کارگزارڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے ہند کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں جہاں انہوں نے اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ فاربیورو آف ساوتھ اینڈسنٹرل ایشیین افیرس میں ہند۔امریکہ پالیسی کی تیاری اور اس پرعمل کے سلسلہ میں تعاون کیا۔ انہوں نے جاریہ سال مارچ میں حیدرآباد کے انڈین اسکول آف بزنس کی جانب سے منعقدہ مابعد کوویڈ ورلڈ آرڈر میں انڈو۔پیسیفک ریجنل کواپریشن کے لئے روڈ میپ کی تیاری کے سلسلہ میں ہوئی کانفرنس میں اظہار خیال بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hankey New US Consul General: ہینکی بھارت میں امریکہ کے نئے قونصل جنرل

جنیفر نے 2016-2020 تک ڈپٹی پرنسپل آفیسر امریکہ قونصلیٹ جنرل ممبئی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔یہ عہدہ قونصلیٹ میں دوسرا بڑا عہدہ ہے۔وہ بیورو آف نیر ایسٹرن افیرس واشنگٹن ڈی سی کی ترجمان بھی رہی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے لیبیا، پاکستان، فرانس، سوڈان، یروشلم اور لبنان میں بھی خدمات انجام دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.