آپؓ کی ولادت پر عوام نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ذکر کی محفلیں منعقد کی گئیں اور جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
حیدرآباد کی قدیم تنظیموں میں سے ایک سیرت زہرا کی جانب سے جشن مولود کعبہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شعراء نے کلام پیش کیا۔
اس خوشی کے موقع پر دارالشفا تا کوہ مولا علی جلوس نکالا گیا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس جلوس میں شامل رہی۔
شیعہ اسکالر مولانا حیدر حسین نے اس جشن کی اہمیت اور فضیلت سے واقف کروایا اور کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت نہ صرف شیعہ بلکہ تمام انسانیت کیلیے باعث فخر ہے۔