تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری ر ہی اس ملاقات میں وفد نے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی تقریباً 30 لاکھ روپے کی لاگت سے لاک ڈاؤن کے دوران بلا تفریق مذہب کی جانے والی مختلف رفاہی و فلاحی خدمات سے واقف کروایا۔ جن سے متاثر ہوکر ایس پی نے جمعیۃ کی ان فلاحی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر مختلف ملی مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی ایس پی کو پیش کیا گیا۔ جس میں بطور خاص کچھ روز قبل اندراماں کالونی، فروٹ اور سبزی فروشوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی گزارش کی گئی کہ بالخصوص ماہ رمضان میں ائمہ، مؤذنین اور عوام کے ساتھ نرمی برتی جائے جس پر ایس پی نے کہا کہ پولیس کو لاٹھی چارج نہ کرنے کے بارے میں ہدایات دی جاچکی ہیں اور ماہ رمضان میں عوام کے ساتھ نرم برتاؤ کیا جائے گا۔
اس موقع پر ضلع وقارآباد کی مسلم برادری کی جانب سے انفرادی اور اجتماعی رفاہی و فلاحی خدمات کا بھی ذکر کیا گیا جس کی ایس پی نے ستائش کی۔
اس وفد میں مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی، حافظ محمد رئیس الدین اور مفتی محمد زین الدین قاسمی جوائنٹ سکریٹریز جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد موجود تھے۔