ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے راشن کٹس کی تقسیم - حیدرآباد جماعت اسلامی

شہر حیدرآباد کے یاقوت پورہ کے مختلف علاقوں کے غریب مستحق مسلم خاندانوں میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولیپمنٹ اور اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی، حیدرآباد کے تعاون و اشتراک سے جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کے زیر اہتمام رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔

Jamaat-e-Islami Hind Distributes Ration Kits
جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے راشن کٹس کی تقسیم
author img

By

Published : May 10, 2020, 4:05 PM IST

امیرمقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ محمد عمادالدین کی نگرانی میں علاقہ کے مستحق مسلم خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔

اس موقع پر امیرمقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ محمدعمادالدین نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشان حال ہے۔

انہوں نے صاحب خیر حضرات سے اپیل کی موجودہ حالات کے پیش نظر ماہ صیام میں اپنے رشتہ داروں، پڑوسیوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے سادگی کے ساتھ عید منانے کا مشورہ دیا۔

محمد کلیم الدین، محمد یوسف اسلامی و دیگر کارکنان جماعت اسلامی یاقوت پورہ اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.