ETV Bharat / state

حیدرآباد: ایٹالہ راجندر نے رکن اسمبلی کے عہدہ کا حلف لیا - حضورآباد کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر

راجندر نے حامیوں کے ساتھ گن پارک پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایٹالہ راجندر نے 12 جون کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔

ایٹالہ راجندر نے رکن اسمبلی کے عہدہ کا حلف لیا

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:07 PM IST

حضورآباد سے ضمنی چناؤ میں کامیابی کے بعد ایٹالہ راجندر نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ اسمبلی میں واقع اسپیکر کے چیمبر میں تقریب منعقد ہوئی۔اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے ایٹالہ راجندر کو اسمبلی کی رکنیت کا حلف دلایا۔انہوں نے راجندر کو ضمنی چناؤ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

راجندر نے حامیوں کے ساتھ یادگار شہیدان تلنگانہ گن پارک پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایٹالہ راجندر نے 12 جون کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

حلف برداری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے حضورآباد کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ٹی آر ایس کی جانب سے 600 کروڑ سے زائد خرچ کئے جانے کے باوجود انصاف کو کامیابی دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تاحیات حضورآباد کے رائے دہندوں کے مشکور رہیں گے اور ان کے مسائل کیلئے ہمیشہ جدوجہد کریں گے۔

راجندر نے کہاکہ حضورآباد کے عوام کی خوشحالی ان کا اہم ایجنڈہ رہے گا جنہوں نے برسراقتدار پارٹی کی دھمکیوں، ہراسانی اور لالچ کا شکار ہوئے بغیر انہیں کامیابی دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضورآباد کا نتیجہ تلنگانہ میں بی جے پی کی پیشقدمی کا آغاز ہے۔ ریاست کے دیگر علاقوں میں بی جے پی کامیابی کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم پر حکومت کو ریاست بھر میں بہرحال عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر کے سی آر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے مسلسل دو دن پریس کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی رہنماوں کو جس طرح نشانہ بنایا ہے اس پر عوام ہنس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر کی بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعہ جھوٹ اور گمراہ کن باتیں عوام میں پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ اگر انہیں حقیقی معنوں میں عوام سے دلچسپی ہے تو انہیں چاہیئے کہ پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کریں۔ راجندر نے دھان کے مسئلہ پر ٹی آر ایس کی جانب سے دھرنا چوک پر جمعہ کو احتجاج کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.