تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں بے دُم کے چوہوں کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی زبردست بھیڑ پہنچ رہی ہے۔
بے دُم کے چوہے بھارت میں نہیں پائے جاتے ہیں لیکن اس طرح کے چوہے مشرق وسطیٰ یوروپ میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بے دُم کے چوہے پائے جانے کے باد مریمہ مندر انتظامیہ ان چوہوں کا خیال رکھ رہی ہے ۔
انتظامیہ نے بتایا کہ یہ چوہے پوری طرح سے سبزی خور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی نسل بھارت میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔
یہ چوہے عام چوہوں سے کافی الگ اور مضبوط ہیں۔وہ کالے اور سفید رنگ کے ہیں۔
مندر انتظامیہ نے ان چوہوں کے لیے ایک پنجرا تیار کرایا ہے تاکہ یہ چوہے اس میں آسانی سے رہ سکیں ۔
چوہے پنجرے سے خود ہی اندر باہر آ جا سکتے ہیں۔
چوہوں کی نئی نسل کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں سیاح عادل آباد کا رخ کررہے ہیں۔ یہ چوہے نقصان نہیں پہنچاتے ہیں ان کی لمبی تقریباً آٹھ انچ ہے۔