ETV Bharat / state

تلنگانہ کے اہم آبی پروجیکٹز کی سطح میں اضافہ - دریائے کرشنا

پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں واقع سُنکے سیلا ریزروائر اور تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جورالہ پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاؤ دیکھا جارہا ہے۔

تلنگانہ کے اہم آبی پروجیکٹز کی سطح میں اضافہ

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 1:08 PM IST

جنوب مغرب مانسون کی جلد آمد کے نتیجہ میں آبگیر علاقوں میں ہوئی بارش کے سبب دریائے کرشنا کے اہم آب پاشی پروجیکٹز کی آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

جورالہ، سری سیلم ریزروائرس میں بالترتیب 25,344 اور21,146 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس سے کسانوں کو بغیر کسی مشکل کے بیج بونے میں سہولت ہورہی ہے۔

کرناٹک میں ہوئی شدید بارش کے سبب جورالہ پروجیکٹ میں 25,344 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔ اس کی مکمل سطح آب 1045 فیٹ کے برخلاف اس کی سطح آب 1,041.24 فیٹ درج کی گئی۔

پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں واقع سُنکے سیلا ریزروائر اور تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جورالہ پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاؤ دیکھا جارہا ہے ۔گوداوری طاس میں کڈم، لوور مڈمانیر ڈیم، سنگور، سری پدیلم پلی اور سری رام ساگر پروجیکٹ میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

عہدیداروں نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے جس کے سبب یہ تمام پروجیکٹس لبریز ہوجائیں گے۔ عموماً مانسون کی تلنگانہ میں آمد جون کے دوسرے ہفتہ میں ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ جون کے پہلے ہفتہ میں ہی اس کی آمد ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں اوسط بارش ہوئی اور کئی پروجیکٹس کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔محکمہ آبپاشی کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

یہ بھی پڑھیں:'تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' وائی ایس شرمیلا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.